کامونکے،معمولی تلخ کلامی پر نجی ہائوسنگ سکیم تین ملازمین نے چھریوںکے وارکرکے ساتھی ملازم کو قتل کردیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:06

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) معمولی تلخ کلامی پر نجی ہائوسنگ سکیم تین ملازمین نے چھریوںکے وارکرکے ساتھی ملازم کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل و ضلع کرک کا چوبیس سالہ امجد خان موڑ ایمن آباد کے نزدیک نجی ہائوسنگ سکیم میں مالی کا م کرتا تھا ۔اور دیگر ساتھی ملازمین کے ہمراہ ہائوسنگ سکیم میں ایک ہی گھر میں رہتا تھا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات معمولی تلخ کلامی پر سیالکوٹ کے حسن شاہ،فخر شاہ اور مظہر اُسے چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔جبکہ گذشتہ روز مقتول کا بھائی محمد علی خان اُسے ملنے کیلئے آیا تو امجدخان مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا ۔بعدازاں ایمن آباد پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں