پریس کلب گوجرانوالہ، صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پریس کلب گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات 2018-19 کے لئے صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

عہدیداران کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر حامیوں نے گروپوں کے پریس کلب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2018-19 کے لئے صدر کی نشست پر حافظ شاہد منیر، جنرل سیکرٹری کی نشست پر تنویر احمد بٹ اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر نعمان احمد بٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے عہدیداروں صدر حافظ شاہد منیر، جنرل سیکرٹری تنویر بٹ اور فنانس سیکرٹری نعمان احمد بٹ کی بلا مقابلہ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی صحافیوں نے پریس کلب میں جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،اس موقع پرصحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر حافظ شاہد منیر، جنرل سیکرٹری تنویر احمد بٹ اور فنانس سیکرٹری نعمان احمد بٹ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کی بلا امتیاز خدمت ان کے منشور کا حصہ ہے وہ بڑھ چڑھ کر صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری نے انہیں بلا مقابلہ منتخب کرکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے صحافی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں