ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہر قسم کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، موبائل ایجوکیشن یونٹ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کی زیر ہدایات موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کی جانب سے محمد ابرار ہیڈ کا نسٹیبل نے پبلک پلیس حافظ آبادمیں عوام و الناس اور ڈرائیوران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہر قسم کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے لہذا جس کسی کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ، موٹر سائیکل پر دو افراد سے زائد افراد کا سوار ہونا ،سیفٹی ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنا ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنا ،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنابھی قانوناً جرم ہے ، دوران سفر شاہرات پر کسی قسم کی ہیلپ یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124پراطلاع دیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ SMOGسے بچائو کے لیے بجا سفر سے گریز کریں، دوران سفر ماسک،چشمے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں،زیادہ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کریں،پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا مکمل معائنہ کروایا جائے تا کہ SMOGکے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں