روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے عنوانات سے واک

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اگو چک گوجرانوالہ میں روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے عنوانات سے واک کا انعقاد کیا گیا جس میںموبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ،عملہ پٹرولنگ پوسٹ اگو چک گوجرانوالہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اگوچک گوجرانوالہ کے طلباء وسٹاف نے شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

واک سے خطاب کرتے ہوئے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ ASI طاہر شاہ نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ایک با شعور و مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے لہذا نوجوان نسل ٹریفک قوانین پر ِعملد رآمدکو یقینی بنا کرملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گھروں اور گردونواح میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنا سکتے ہیں جو کہ ہمارے لیے اور ہماری آئندہ نسلوں کے لیے بے حد ضروری ہے اورصفائی نصف ایمان ہے لہذا اپنے گھروں اور گردو نواح میں صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں