کرسمس تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے پی ایچ اے کے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہ دے دی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کرسمس تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے پی ایچ اے کے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہ دے دی گئی ہے مسیحی برادری کو ملک میں مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ میسر ہے اور مسیحی برادری کے افراد نے ملک کے اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے پی ایچ اے کے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کے چیک دینے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی مسیحی برادری کے مذہبی تہواروں اور ان کی خوشیوںمیں برابر کے شریک ہیں۔اسی جذبے کے تحت ملازمین کو پیشگی تنخوادہ دی گئی تاکہ مسیحی ملازمین اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں سے لطف اندو ز ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں