گوجرانوالہ،جشن بہاراںکا 22 فروری سے جناح سٹیڈیم میں انعقادہو گا

منگل 15 جنوری 2019 23:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض کی زیر پرستی جشن بہاراں رستم پنجاب دنگل 22 فروری بروز جمعة المبارک بمقام جناح سٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہو گا اس مقصد کے لئے پہلوانوں کی 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،پنجاب کی 9 ڈویژنز سے دو دو پہلوانوں کا چنائو عمل میں لانے کے بعد پہلوانوںکے درمیا ن فیئر اور اوپن ٹرائل منعقد ہوں گے جس کے بعد گوجرانوالہ کے پہلوانوں سے مقابلے کروائے جائیںگے اور جیتنے والے پہلوان کو شیر پنجاب کے ٹائٹل کے ساتھ ساتھ نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ پہلوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پروٹوکول آفیسر ٹو کمشنر ندیم بٹ ‘ ایڈمنسٹریٹر سٹی سپورٹس کمپلیکس محمد جنید عرفان کے علاوہ شہر کے معروف پہلوانوں نے اجلاس میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے رستم پنجاب دنگل کے انعقاد کے لئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کے مطابق چیئرمین ریسلنگ ڈویژن انصاف سپورٹس کلچر ( اکھاڑہ اچھا پہلوان شیر پاکستان) ریاض پہلوان ستارہ پاکستان‘ جنرل سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسو سی ایشن محمد ریاض ‘ شاہد بابر پہلوان ‘ عمر پہلوان ‘ دلآویز عرف گڈو پہلوان‘ عاصم ڈار پہلوان ‘ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسو سی ایشن رانا عظمت پہلوان اور لالہ صفدر بٹ کمیٹی کے ممبر ہو ں گے، کمشنر گو جرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہاکہ گوجر انوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور فن پہلوانی / دیسی کشتی کے فروغ کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ڈویژنل انتظامیہ پہلوانوں کی سر پرستی کے ساتھ ساتھ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کر ے گی۔

اس موقع پر پہلوانوںکی طرف سے کمشنر گوجر انوالہ کے احسن اقدام کو سراہا گیا ۔انہوںنے اس امر کااظہار کیاکہ فن پہلوانی کو زندہ رکھنے کے لئے کمشنر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور رستم پنجاب دنگل کے انعقاد پر کمشنر کے شکر گذار ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں