پولیو سے بچائو کی آگاہی مہم کو اُجاگر کریں تاکہ لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کی جا سکے،قائم مقام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

منگل 15 جنوری 2019 23:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کنول بتول نے کہا ہے کہ خوشحال اور صحت مند پاکستان کے لیے والدین اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے ، امسال کی پہلی انسداد پولیو مہم 21 تا 25 جنوری2019 تک جاری رہے گی ۔ بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

ڈی ایم و خواجہ وقار احمد ،چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی طارق حسین بھٹی،صدررانا محمد جمیل )، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ فرید ، ڈبلیو ایچ اوکے نمائندہ افسران ،تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال،نمائندہ میڈیکل کالج،پاپولیشن ویلفیئر ، سیکورٹی برانچ ، ٹیوٹا ،محکمہ ریونیو‘ پولیس‘ این جی اوز‘ پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں کے علاوہ ویگر ممبران اجلاس میں شریک تھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قومی مہم ہے اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے آپس میں رابطہ مربوط بنائیں اور پولیو سے بچائو کی آگاہی مہم کو ہر فورم سے اُجاگر کریں تاکہ لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع اور ڈویژن گوجرانوالہ میں اس سلسلہ میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے گئے جس کی بدولت 2008 کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ فرید نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے، اس مہم کے دوران پولیو ٹیموںکو ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ ٹیمیں گھروں میں پہنچ کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا سکیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصًا ہائی رسک پاپولیشن اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر نفری فراہم کی جائے اس کے علاوہ یونین کونسل کی سطح پر متعلقہ تھانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع گوجرانوالہ کی 51 لاکھ آبادی ہے جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 5 سال سے کم عمر بچے ہما را ٹارگٹ ہیں اس مقصد کے لئے 4161 ٹیمیں ضلع بھرمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائیں گیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں