دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں،ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ

منگل 15 جنوری 2019 23:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کی زیر ہدایات موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کی طرف سے محمد ابرار ہیڈ کانسٹیبل نے گورنمنٹ ہائی سکول ونیہ والہ گو جرانوالہ میں طلباء و سٹاف کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور فوگ آگاہی کے عنوانات سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور دوران دھند بلا ضرورت سفرسے گریز کریں ،دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑیاں قافلے کی صورت میں سفر کریں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ جبکہ ڈرائیور حضرات سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہر قسم کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے لہذا جس کسی کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنواکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیںاورشاہرات پر دوران سفر کسی ایمر جنسی یا ہیلپ درکار ہونے کی صورت میں فوراً پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں