لاہور عجائب گھر کے سامنے شیطانی مجسمے کی تنصیب غیر شرعی ہے، مولانا محمد اکبر نقشبندی

بدھ 23 جنوری 2019 23:12

لاہور عجائب گھر کے سامنے شیطانی مجسمے کی تنصیب غیر شرعی ہے، مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور عجائب گھر کے سامنے شیطانی مجسمے کی تنصیب غیر شرعی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری وفاکسی حکمران سے نہیں اسلام اور پاکستان سے ہے،غیر اسلامی پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،انہوں نے چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بننے والے شیطانی بت کی تنصیب سے عجائب گھر کی انتظامیہ کو روکا جائے۔

اسلامی شعائر کے منافی اقدامات کسی طور پر قابل قبول نہیں،اسلامی تہذیب و تمدن ملک و ملت کی بقا اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے،ریاست مدینہ کا نام لے کر ثقاف مدینہ کے منافی پالیسیا ں دینے سے گریز کیا جائے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں