میئر گو جرانوالہ کے خلاف کو ئی منفی ہتھکنڈا کا میاب نہیں ہو نے دیں گے، چیئرمین یو نین کو نسل

بدھ 23 جنوری 2019 23:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) میئر گو جرانوالہ شیخ ثروت اکرام کے خلاف کو ئی منفی ہتھکنڈا کا میاب نہیں ہو نے دیں گے،میئر کی قیادت میں گو جرانوالہ شہر کے تمام یو سی چیئر مین متحد ہیں اوران کے خلاف عدم اعتماد کی جھو ٹی من گھڑت خبریں چلوا کر کسی بھی مخا لفین کو ،کو ئی فائدہ نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار چیئرمین یو نین کو نسل ،سلمان خالد بٹ، عمر جاوید بٹ،عمر فاروق بٹ،عامر اکرام بٹ،عبدمسقین ملک،سید طاہر شاہ،ملک شہزاد احمد،عاطف ،رانا مقصود احمد،کلیم اللہ بھٹی، مسعود بٹ،حاجی اسلم فور مین ،رانا طارق محمود،حاجی خالد محمود مغل،حاجی مشتاق احمد،لالہ ظہیر احمد،خطیب الرحمن،چو ہدری عمیر اشرف سانسی،طارق سعید ،خواجہ مدثر حسین،خواجہ طارق جاوید نائیک،چو ہدری تنویر احمد ،سیٹھ الیاس،لالہ عصمت اللہ انصاری،آصف منیر گو گا،محمد صدیق بٹ سمیت دیگر یو سی چیئرمینوں نے کہا کہ،لا محدود فنڈز کے باوجود میئر شیخ ثروت اکرام نے گو جرانوالہ شہر کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات اٹھا ئے ،مسائل کے انبار ہونے کے باوجود انہوں نے میو نسپل کارپوریشن کو بہتری کی جانب گامزان کیا ،لیکن بعض مخا لفین کو میئر کے اچھے اقدامات ہضم نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے وہ سستی شہرت حاصل کر نے کیلئے میئر کے خلاف عدم اعتماد کی جھو ٹی افو اہیں پھیلا کر کچھ حاصل نہیں ہو گا ،اور چیئرمین ییحیٰ بٹ نے جو انٹی کرپشن میں درخواست دی ہے وہ بلکل بے بنیاد ہے اگر ان کو ،کوئی شکایت تھی تو وہ میئر گو جرانوالہ شیخ ثروت اکرام سے رجوع کر تے ؛لیکن وہ انٹی کر پشن میں درخواست دیکر محکمہ کی کردار کشی کر رہے ہیں ،جبکہ انٹی کر پشن ادراہ شہر میں بغیر کسی دبائو یا شفارش کے بھر پور اچھے اقدامات کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں