تحریک انصاف تنظیم سازی کے عمل سے گزر رہی ہے جس کیلئے وسیع تر مشاورتی عمل جاری ہے،ارشد داد

پارٹی کو بھرپور منظم اور فعال کرنے جارہے ہیں،جلد نئے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان کریں گے، رہنماء جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کی وفد سے گفتگو

پیر 4 فروری 2019 18:38

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تنظیم سازی کے عمل سے گزر رہی ہے جس کیلئے وسیع تر مشاورتی عمل جاری ہے،پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور منظم اور فعال کرنے جارہے ہیں،جلد نئے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے حوالے سے گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچا جہاں اس نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشدداد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گوجرانوالہ میں تنظیم سازی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کیلئے آنیوالے وفد میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار شامل تھے ۔ اس موقع پر ارشد داد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ سیاسی و معاشی لحاظ سے پاکستان کے کلیدی اضلاع میں سے ایک ہے، وسطی پنجاب کی سیاست میں گوجرانوالہ کا اہم مقام ہے۔ ارشد داد نے کہا کہ تحریک انصاف تنظیم سازی کے عمل سے گزر رہی ہے جس کیلئے وسیع تر مشاورتی عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملک بھر میں بھرپور منظم اور فعال کرنے جارہے ہیں،جلد نئے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں