عافیہ صدیقی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی، محمد علی خان

حکومت نوازشریف کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،وزیر پارلیمانی امور

پیر 18 مارچ 2019 23:40

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ قوم جلد عافیہ صدیقی کے حوالے سے خوشخبری سنے گی۔گوجرانوالہ میں وزیراعظم شکایت ونگ کو موصول شدہ شکایات و درخواستوں پر کمشنر آفس میں کھلی کچہری ہوئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہاکہ جب کلثوم نواز بیمار تھی تو وزیر اعظم اور میں نے ان کیلئے دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے نیب کے کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور حکومت نوازشریف کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔سابق صدر آصف زرداری سے متعلق انہوںنے کہاکہ یہ اللہ کو پتہ ہے کہ آصف زرداری جیل جائیں گئے یا کہیں اور ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی اور عوام کا اس وقت اعتماد صرف عمران خان پر ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں