کامونکے،تھانہ واہنڈو پولیس کے غیرقانونی نجی ٹارچر سیل سے بیگناہ شخص کو بازیاب کرانے پر 20افراد نے حملہ آور ہوکر صحافی کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) تھانہ واہنڈو پولیس کے غیرقانونی نجی ٹارچر سیل سے بے گناہ شخص کو بازیاب کرانے پر 20افراد نے حملہ آور ہوکر صحافی کو شدید زخمی کردیا جبکہ بازیاب شخص کو بھی اپنے ڈیرے پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں مچھرالہ کے رہائشی شبیر احمد کو تھانہ واہنڈو پولیس نے بااثر افراد کے ایماء پر بلاوجہ گرفتار کرلیا اور اسے نجی ٹارچر سیل میں بند کردیا جس پر مقامی صحافی رانا گل نواز خاں نے اسے عدالتی بیلف کے ذریعے بازیاب کرایا تاہم واہنڈو پولیس نے بعدازاں اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گزشتہ رات رانا گل نواز خاں شبیر احمد اور محمد رفیق کے ہمراہ اسی سلسلہ میں تھانہ واہنڈو گیا جہاں سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بازار جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ملزمان رانا محسن اور عرفان خاں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روک لیا اور اسلحہ کے بٹ وغیرہ مار کر رانا گل نواز اور شبیر احمد کو زخمی کردیا بعدازاں ملزمان شبیر احمد کو اغواء کرکے اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں ملزمان عرفان،نذیر احمد،شبیر احمد،رمیز نے بھی مغوی شبیر احمد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران رانا گل نواز خاں نے 15پر کال کی مگر بار بار کال کرنے کے باوجود عملہ نے کال اٹنڈ نہ کی جس پر انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ کو فون کرکے وقوعہ کی اطلاع کی جن کی ہدایت پر واہنڈو پولیس نے محبوس شبیر احمد کو مذکورہ ملزمان کے ڈیرہ سے بازیاب کرایا بعدازاں پولیس نے دونوں مضروبی کی حالت میں واہنڈو ہسپتال پہنچایا جہاں سے طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا،واہنڈو پولیس نے رانا گل نواز کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں