ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے بنیادی اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کا تعین کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے بنیادی اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کا تعین کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کے سلسلہ میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں انہوںنے واضع کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان نرخو ں میں تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق ٹھوس کاروائی کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلو گرام آٹا تھیلہ کے نرخ760 روپے بناسپتی گھی لوکل برانڈ فی کلو گرام 155 روپے‘ کوکنگ آئل لوکل برانڈ فی لٹر 170 روپے چاول سپر باسمتی115 ‘ دال چنا باریک 98 روپے دال چنا موٹی 103 روپے دال مسور موٹی امپورٹڈ87 روپے‘ دال مسور باریک 105 روپے ‘ دال ماش دھلی ہو ئی امپورٹد 135 ‘ دال ماش بغیر دھلی120 روپے ‘ دال مونگ دھلی 130 ‘ دال مونگ بغیر دھلی130 ‘ کالے چنی100 ‘ سفید چنے موٹے امپورٹڈ 95 ‘ سفید چنے باریک لوکل100 ‘ سرخ مرچ پسی ہو ئی 295 بیسن 105 ‘ چینی 65 ‘ روٹی 100 گرام 6 روپے ‘ سادہ تندوری نان 120 گرام 12 روپے ‘ گوشت چھوٹا 750 ‘ گوشت بڑا 350 ‘ دودھ 80 روپے ‘ اور دہی کے نرخ 90 روپے فی کلو گرام جبکہ گوشت برائلر ‘ انڈرے ‘ سبزی ‘فروٹ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیادپر مقرر کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں