سی ای او گوجرانوالہ محمد فاروق کی معطلی کا اقدام غیر سنجیدہ ہے ،مشترکہ بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایجو کیشن فورم پاکستان کے رہنمائوں ، محمد اقبال طاہر ، حافظ سجاد اکبر ، مہر اعجاز احمد ، سرفراز نیازی ، زاہد ریاض ، شیخ مشتاق احمد اور عابد محمود نے ایک مشترکہ بیان میں سی ای او گوجرانوالہ محمد فاروق کی معطلی کے اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی معتمند اور فرض شناس آفیسر کی بحالی آرڈر فی الفور جاری کئے جائیں انہوں نے اپنے تحریری بیان میں مزید کہا کہ مذکورہ آفیسر نے مختصر عرصہ میں اپنی دیانتداری اور جانفشانی ، ڈیوٹی سرانجام دیکر محکمہ تعلیم اور دیگر تعلیمی حلقوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا لہٰذا اپنی اچھی شہرت کے حامل آفیسر کو معطل کرنے سے تعلیمی حلقوں میں اضطراب اور تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور وزیر اعلیٰ شکایت سیل سے بھی کردار ادا کرنے کا مطالبہ ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں