پیر محمد سعید احمد مجددی ایک درویش صفت انسان تھے،غلام عباس

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) معروف کالم نگار وسابق ڈی ایس پی غلام عباس نے کہاہے کہ پیر محمد سعید احمد مجددی ایک درویش صفت انسان تھے ،جنہوں نے اپنے علم وعمل سے نہ صرف دین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا بلکہ سماجی میدان میں بھی شہریوں کی بھرپور خدمت کی۔

(جاری ہے)

علامہ پیر محمد سعید احمد مجددی کے عرس کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حسن کردار کی بدولت ہر مکتبہ فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے‘ ایسے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں