گوجرانوالہ، شہر کے تمام پارکس کو پودوں ، پھولوں سے مزین کرنے کا عمل جاری ہے،چیئرمین پی ایچ اے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:32

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پھول قدرت کا خوبصورت تحفہ اور ماحولیاتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں سر سبز و شاداب ماحول روز مرہ مسائل سے پیدا ہونے والے ذہنی تنائو اور پریشانیوں کو کم کرنے میں اہم کردار کرتا ہے شہر کے تمام پارکس کو پودوں ، پھولوں سے مزین کرنے اور انکی باقاعدگی کے ساتھ تراش خراش اور حفاظت کو عمل جاری ہے تاکہ پارکوں میں آنے والے شہری صحت مند تفریحی ماحول سے مستفید ہو کر ذہنی تازگی اور فرحت حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے گلشن اقبال پارک کے دورے کے موقع پر پی ایچ اے افسران اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پھولوں کی نمائش منعقد کرنے کے اقدام کو شہریوں نے بھرپور سراہا ہے شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایسے پروگرامز کو منعقد کرتے رہیں گے تمام افسران اور عملہ پارکس اور گرین بیلٹس کا حسن برقرار رکھنے کیلئے دل لگا کر کام کریںتاکہ گوجرانوالہ پھولوں کا شہر بن سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں