گوجرانوالہ، سی آئی اے کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:32

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایات کے پیش نظر سی آئی اے نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 04کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے رقم وٹک گیارہ ہزارروپے اور زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد ۔

گرفتار ملزمان میں عدنان منہاس سکنہ ریس کورس روڈ ، اکبر گجر سکنہ رانا کالونی ، قیصر سکنہ دھلے شامل ہیں ۔ملزمان ایک سال سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر مقامی سطح پر فروخت کرتے ۔ سی آئی اے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلررجب خان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

جسے بھی عنقریب گرفتارکر کے جیل بجھوایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹیموں نے جی منگولیا پارک کے سامنے سے عدنان کو موٹر سائیکل پر مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو اس کے قبضہ سے 2400گرام چرس اوررقم وٹک ، اکبر گجر کو کنگنی والا بائی پاس کے قریب سے زیر حراست لیا اور دوران تلاشی اس کے قبضہ سے 670گرام چرس جبکہ قیصر سکنہ دھلے کو گندا نالہ دھلے کے قریب سے چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1100سو گرام چرس اور رقم وٹک برآمد ہوئی ۔

ملزمان نے تفتیشی ٹیموں کو بتایا کہ رجب خان سکنہ پشاور ا نہیں چرس کی کھیپ سپلائی کرتا ہے۔ ملزمان بعد ازاں اس چرس کو مقامی سطح پر لوکل سپلائیر کی حیثیت سے فروخت کرتے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ چرس کے سوداگروں کی گرفتاری کے لئے مربوط کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کو منشیا ت سے پاک کرنااور نوجوان نسل کے قاتلوں کو گرفتار کرنا اولین ترجیح ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں