گوجرانوالہ کے شہر ی کا جرمنی میں سیاسی پنا ہ کیلئے کیا گیا ڈرامہ پکڑا گیا، پولیس کو ملنے والی ویڈیو نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:43

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) گوجرانوالہ کے شہر ی کا جرمنی میں سیاسی پنا ہ کیلئے کیا گیا ڈرامہ پکڑا گیا،پولیس کو ملنے والی ویڈیو نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ، شہری نے جرمنی میں سیاسی پناہ کیلئے اپنی کار پر فائرنگ کا ڈراما رچایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شہر ی کا جرمنی میں سیاسی پنا ہ کیلئے کیا گیا ڈرامہ پکڑا گیا،پولیس کو ملنے والی ویڈیو نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ، شہری نے جرمنی میں سیاسی پناہ کیلئے اپنی کار پر فائرنگ کا ڈراما رچایا تھا۔

گوجرانوالہ کے علاقے نوکھرمنڈی میں 12 اپریل کی رات قمرنامی شہری کی کار پر فائرنگ ہوئی تھی۔ایس ایچ او کوٹ لدھا محمد افضل کا کہنا ہے کہ قمر نے اپنی کار پر فائرنگ کا ڈراما رچایا اور ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قمر نے اپنے بھائی کو جرمنی میں سیاسی پناہ دلانے کیلئے یہ سارا ڈراما رچایا ہے جسے شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔فائرنگ کرنے والے نقاب پوش ملزمان کی شناخت بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں