حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان تباہ ہورہا ہے،سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان

جمعرات 23 مئی 2019 19:02

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان تباہ ہورہا ہے ، قوم کی بہادر بیٹی مریم نواز عوام کے حقوق کیلئے میدان میں نکل چکی ہے، سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پر امن اور روشن ملک پاکستان کو حکمران تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، تبدیلی سرکار عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی ہے انتخابات سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنیوالے ماہر معاشیات نے ملکی معیشت تباہ کردی بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھی مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ نے غریب آدمی کی چیخیں نکلوادی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماناصر محمود کھوکھر، میر مقصود احمد، سجاد ڈار، قاضی اختر علی انصاری، عاطف عزیز دل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں