گوجرانوالہ، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام محب وطن لوگوں اور تنظیموں کو میدان عمل میں آنا ہو گا، چوہدری شوکت منیر

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ کرپشن اور دیگر تمام تر برائیوں کے خاتمے کیلئے اسلام میں جو سزا اور جزا کا نظام وضع کیا گیا ہے اسے نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام محب وطن لوگوں اور تنظیموں کو میدان عمل میں آنا ہو گا اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر کرپشن کے چند کیڑے پورے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ جائینگے اور ہمارے جن بزرگوں نے یہ پاک وطن حاصل کرنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ان کی ارواح ٹرپ اٹھیں گئیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کے نظام کو موثر بنانا ہو گا۔سابق حکمرانوں نے کمیشن مافیا کا روپ دھار لیا تھا، ریاست کو بچانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں اورسابق حکمران عیاشیوں میں مصروف رہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں