گوجرانوالہ، انسداد جرائم کے لئے پولیس ٹیموں کی تشکیل

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) قائم مقام سٹی پولیس آفیسرعلی وسیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں انسداد جرائم کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔صدر وزیر آباد پولیس نے بھی سی پی او کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر تے ہوئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

ایس ایچ او امتیاز احمد کی نگرانی میں کام کرنے والے ٹیم نے نہایت مہارت اور سائنٹیفک انداز سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زاہیر خان موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش اس کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 اورایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی برآمد کی ہے ۔ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ ان کا گروہ ضلع ہذا کے مختلف علاقہ جات سے درجنوں موٹر سائیکلیں چوری کرکے علاقہ غیر میں جا کر فروخت کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی نشاندھی پر ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد ہو چکی ہے جب کہ اس کے قبضہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔برآمدہ موٹر سائیکل اور رقم مقامی پولیس کے ذریعے مدعی مقدمات کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ سماجی و کاروباری حلقوں سمیت شہریوں نے بھی پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے ۔ اس موقع پر قائم مقام سٹی پولیس آفیسرایس ایس پی آپریشنز علی وسیم کا کہنا ہے کہ شہریوںکی مال و جان کا تحفظ فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔

سی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلعی پولیس تندہی سے فرائض انجام دے رہی ہے ۔ ہر صورت شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سخت قانونی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں ۔مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی ۔ ملزمان کوراہ راست پر لانے اور امن کے قیام کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی ہر صورت حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کرکے شہریوں کو واپس لوٹائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں