گوجرانوالہ، متعدد وارداتوں میں مطلوب نوید عرف نیدو ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم کے احکامات کے پیش نظر ایس پی صدر آصف امین اعوان کی نگرانی میں اے ایس پی وزیر آباد سرکل فرحان خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ احمد نگر طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب نوید عرف نیدو ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے سات لاکھ تیس ,ہزار روپے تین سو روپے مالیت کے گیارہ عدد قیمتی موبائل فون ،300یور و 02پسٹل معہ درجنوں گولیاں اور نقدی برآمدکر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے ملزمان میں نوید احمد عرف نیدو سرغنہ گینگ ،ذیشان علی ولد محمد زمان، اور محمدسہیل ولد رمضان شامل ہیں۔ شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں