گوجرانوالہ، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے زر مبادلہ سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملتا ہے، سی ای او ٹیوٹا

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ٹیوٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان محمد سلیم گوڈیل نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے زر مبادلہ سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملتا ہے اور ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاپان کے نجی دورہ کے دوران وہاں مقیم پاکستانی تاجروں سے پاک جاپان بزنس کونسل کی تقریب کے دوران خطاب میں کیا۔

اس موقع پر صدر پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین ، محمد بلال لون و دیگر بھی موجود تھے۔ محمد سلیم گوڈیل نے وہاں موجود پاکستانی تاجروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیج کر ملک کی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنا اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں