گوجرانوالہ, بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں, سابق ڈی ایس پی غلام عباس

پیر 22 جولائی 2019 23:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سابق ڈی ایس پی غلام عباس نے کہاہے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں‘ گولہ باری کے نتیجہ میں فوجی جوانوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت انتہائی قال مذمت ہے‘ دنیا بھارت کی اشتعال انگیزیوں کانوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی املاک وجان مال پر روز حملہ ہوتے ہیں‘ ہندو غنڈے نہتے مسلمانوں کو گائے ذبح کے نام پر تشدداور مارپیٹ کرتے ہیں جس سے بھارت کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی روادری کو فروغ دینے کیلئے بھارت کی مذمت کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں