گوجرانوالہ، دو پتنگ فروش گرفتار، پانچ سو پتنگیںبرآمد

ہفتہ 17 اگست 2019 20:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن کے نتیجے میںدو پتنگ فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ سو پتنگیںبرآمدکرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت پتنگ اڑانے ،پتنگ اور ڈور کا سامان بنانے اور اس کی خرید و فروخت پر سخت پابندی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دوملزم گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ سوپتنگیںبرآمد کر کے ملزمان کو جیل روانہ کردیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے کسی کو اس امر کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ شریف شہریوں کی جانوں سے کھیلے ۔انہوں نے تمام افسروں کو پابند کیا کہ پتنگ بازی کے قانون پرسختی سے عملدرآمدکروایا جائے اور ایس ایچ اوز اوربیٹ افسروں کو اس امر کی بابت کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹائون اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں