گوجرانوالہ، پیر محمد داود رضوی کی زیر صدارت جماعت رضائے مصطفیٰ کا اجلاس

ہفتہ 17 اگست 2019 20:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان کا اجلاس زیر صدارت جانشین ولی کامل صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممتاز علمی وروحانی شخصیت مفتی پیر الحاج ابو داود محمد صادق قادر ی رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے سالانہ دو روزہ عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ عرس مبارک 19.20 اگست بروزپیر ،منگل آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام گوجرانوالہ میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر کے نامور علماے کرام ومشائیخ عظام کے علاوہ اندرون و بیرون ممالک سے عقیدت مند خصوصی شرکت کرینگے۔ 20 اگست بروز منگل بعد از نماز عصر اختتامی و خصوصی دعا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں