جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، سی پی اوڈاکٹر معین مسعود

منگل 20 اگست 2019 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات برخلاف اشخاص میںانسدادی کارروائی اور آوارہ گردوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شر پسند عناصر اورریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و اما ن کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کی جائے گی ۔جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی اورڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ اشخاص کو ساتھ لے کر چلیں گے اور محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

مستعد رہتے ہوئے فرائض منصبی انجام دئیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہارسٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے گذشتہ روز اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے آڈیٹوریم میں ایس پی سول لائن و سٹی ڈویژنز عثمان طارق ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے۔ظلم ، زیادتی اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

ون ویلنگ و فلائنگ کائیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے چالان مرتب کئے جائیں ۔ سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودنے ڈویژن وائز اور تھانہ وائزبریفنگ لی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کی ۔ سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں چھینے گئے مال کی شرح برآمدگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن اشخاص سے ناجائز ا سلحہ برآمد ہو ان کے مکمل کوائف مرتب کر کے ان کے سابقہ ریکارڈ کی مزید پڑتال کی جائے ۔گشت کے دوران مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے تھانہ جات میں موصول ہونے والے اعتراضی چالانوں کے اعتراض فوری طور پر دور کر کے انہیںبروقت واپس عدالت بھجوایا جائے اور مقدمات کی تفتیش انصاف کے اصولوں پر کرتے ہوئے مقدمات کے چالان بلا تاخیر اندر میعاد عدالت مجاز میں جمع کروائے جائیں۔

کرائم کی روک تھام کے لئے گشت اور ناکہ بندی کو موثر کیا جائے۔آخر میں سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی جب کہ ست رو ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا تحرک کیا جائے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں