معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں ، آر پی او طارق عباس قریشی

منگل 20 اگست 2019 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے قانون کی بالا دستی قائم کی جائے ۔ شریف شہریوں کی جان و مال اور عزت کا سودا کرنے والے ،معاشرے کا امن تباہ کرنے والے اور سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملزموں سے چھینا اور چوری کیا ہوا مال برآمد کر کے اسے اصل مالکان تک بحفاظت پہنچا یا جائے ۔ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و اما ن کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا ئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گوجرانوالہ ریجن بھر کے ضلعی افسران سے ویڈیو لنک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آر پی او نے ضلع وائز ریجن کی کارکردگی کا ملاحظہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔کرائم کی صورت حال، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرورں کی گرفتاری بارے آگاہی حاصل کی۔ دوران خطاب انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں قیام امن اور جرائم کے سدباب کے لیے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے ۔ ایس ڈی پی اوز اپنی زیر نگرانی مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

مجرمان اشتہاری کے مسکنوں پر ریڈ کئے جائیںاور انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں ۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کی جائے اور مقدمات کے چالان اندر مقررہ میعادعدالت مجاز میں جمع کروائیں جائیں۔ پراسیکیو شن برانچ سے نزدیکی رابطے میں رہا جائے۔ آ خر میں ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ محرم الحرا میں شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں۔ شور و شر پیدا کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء و تاجر تنظیموں کے سربراہوں سے مشاورت اور میٹنگز کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے حساس مقامات اور شر انگیزی پھیلانے والوں کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں