آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ،رانا ناصر محمود

منگل 20 اگست 2019 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بانی رکن پاکستان تحریک انصاف سابق چیف آرگنائزر پی پی 54 رانا ناصر محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر کے درست فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں امن کو تباہ کرنیکی سازشیں کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی شک نہیں کہ بھارت آج بھی افغان امن کا مخالف اور کرتارپور راہداری منصوبے کو مجبوری کے تحت قبول کر رہا ہے ۔رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملکی اداروں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار رہا ہے ۔ وہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ چیلنجوں کا بھرپور مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں ۔توقع ہے کہ وہ پاک آرمی کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں