پاکستان ہر لمحہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے ،میاں عمر بشیر

منگل 20 اگست 2019 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) مودی کا دماغ درست کیے بغیر جنگ سے باز نہیں آئیگا۔ پاکستان آزادی کشمیر کیلئے ہر لمحہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے ۔ بلکہ انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیگا۔ پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک بھارت کیساتھ امن اور انسانیت پر مبنی دوستی کا خواہاں رہا ہے مگر مکار بھارتی حکومتوں نے پاکستان دوستی پر جنگی وار مسلط کر کے ہمیشہ انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنما سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف کسی بھی سرحدی جارحیت سے باز رہے ورنہ اس کی چیخیں اقوام متحدہ کے درو دیوار سے ٹکراتی پھریں گے کوئی بھی ملک اس کی مدد یا داد رسی کیلئے آگے نہیں آئیگا۔ اب اگر بھارتی حکومت نے جنگ مسلط کی تو پھر اس صفحہ ہستی سے مٹانے سے بھی پاکستان گریز نہیں کریگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں