کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ،ضیاء الله اپل

منگل اگست 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) مسلم لیگی جنرل کونسلر ضیاء الله اپل نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ‘بلکہ لازم و ملزوم ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی آزادی کیلئے اب تک ہزاروں لاکھوں مرد خواتین اور معصوم بچے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں صرف اس امید پر کہ کشمیر بنے گا پاکستان ضیاء الله اپل نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی میں تاخیری حربے اسلام دشمن طاقتوں کا ہی شاخسانہ ہے ۔

جبکہ اندرونی ‘بیرونی سازشیں بھی اس میں کار فرما ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کی منزل اب جلد ملنے والی ہے ۔ پاکستان کی عوام اور پاک فوج اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ہر لمحہ ساتھ ہیں جو انہیں آزادی دلا کر رہینگے ۔

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments