کامونکے، رزلٹ میں ناکامی اور دوستوں کے مذاق اُڑانے سے دلبرداشتہ نویں جماعت کے طالبعلم نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 20 اگست 2019 20:54

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) جماعت نہم کے رزلٹ میں ناکامی اور دوستوں کے مذاق اُڑانے سے دلبرداشتہ ہوکر نویں جماعت کے طالبعلم نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔بتایا گیاہے کہ منڈیالہ روڈ کے محمد کاشف کا بیٹا علی حمزہ ایدھی روڈ پر واقع نجی سکول میں زیر تعلیم تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ دو روز قبل اُسکا دو روز قبل نویں جماعت بورڈ کا رزلٹ آیا جس میں وہ 4مضامین میں فیل ہوگیا تو اُسکے دوستوں نے اُسے مذاق کرنا اور طعنے دینا شروع کردئیے جس کی وجہ سے علی حمزہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔حالت بگڑے پر اُسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر کچھ دیر موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں