زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے ملک کو صاف اور سبز و شاداب بنایا جاسکتا ہے،ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا

ہفتہ 24 اگست 2019 22:21

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین اور پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے ملک کو صاف اور سبز و شاداب بنایا جاسکتا ہی- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دس کروڑ ٹری سونامی پروگرام 2019 کے تحت ملک بھر میں دس کروڑ پودے لگانے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ورکنگ ویمن ہاسٹل میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پھلدار اور پھولدار پودے لگائے جارہیں تاکہ شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکنگ ویمن ہاسٹل میں کینوں اور گلاب کے پودے لگانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- ڈی ڈی او ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مہوش بتول، انچارج ماڈل چلڈرن ہوم زیب النساء، انفارمیشن آفیسر منور حسین،ماہر تعلیم حماد چیمہ کے علاوہ ہاسٹل کے سٹاف خواتین وحضرات نے تقریب میں شرکت کی- اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا اور وطن عزیز کے ساتھ حب الوطنی کے اظہار کیلئے نعرے بھی لگائے گئے،ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا نے کہا کہ وطن عزیز ہمارے ابائو اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا اوراس کی قدر وہی جانتے ہیںجنہوں نے قربانیاں دیں- انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہم خوش نصیب ہیں جو آزاد اور خود مختار ملک میں سانس لے رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا- انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی او ملک صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا- تقریب سے ڈی ڈی او ڈاکٹر مہوش بتول، حماد چیمہ اور زیب النساء نے بھی خطاب کیا-

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں