گوجرانوالہ ،غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن چو تھے روز میں داخل

ہفتہ 24 اگست 2019 22:21

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) میو نسپل کارپوریشن کا چیف آفیسرز چو ہدری امجد علی ڈھلو،ریگو لیشن آفیسرز چو ہدری خرم محمودوڑائچ کی زیر نگرانی شہر بھر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن چو تھے روز میں داخل ہو گیا،آپریشن کے دوران اندرون شہر کے مین بازاروں چوک اڈہ گو ندلانوالہ ،بازار الماریاں،گڑ منڈی بنک اسکوائر،لو ہے والہ بازار سمیت دیگر بازار سے 300 کے قریب دو کانوں کے آگے قائم عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کروادیا گیا جبکہ دوران آپریشن 3ٹرک سامان قبضہ میں لیکر 40سے زائد تجاوزات کند گان کو جرمانے کے ٹکٹ جاری کر نے کے احکامات جاری کئے ،انکروچمنٹ آپریشن انچارج فرزند علی کے مطابق کل بروز سو میوار سے اندرون شہر کے مین بازاروں میں ہیو ی مشینری کے ساتھ بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور بازاروں کو مکمل کشادہ کر کے خو بصورت بنایا جائے گا ختم کی گی تجاوزات پر دوبارہ تجاوزات قائم کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آپریشن میں عرفان نسیم بٹ،مون راٹھور،زبیر بٹ،ریاض مہر،سمیت دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں