گوجرانوالہ۔ڈاکوئوں نے بنک میں رقم جمع کروانے کیلئے جانیوالے پٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل، کیشیئر کو زخمی کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پو لیس دردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے بنک میں رقم جمع کروانے کیلئے جانیوالے پٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ کیشیئر کو زخمی کر دیا ، ڈاکو پچاس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کامونکی میں واقع پٹرول پمپ کا سیکیورٹی گارڈ خالد ، کیشئر یوسف اور رفیع پچاس لاکھ روپے کیش لیکر بنک میں جمع کروانے کیلئے جا رہے تھے جب وہ جی ٹی روڈ پاک ٹائون کے قریب پہنچے تو اس دوران پو لیس وردی میں ملبوس موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوئوں نے انکی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ خالد جاں بحق، کیشیئر یوسف شدید زخمی اور رفیع محفوظ رہا ،ڈاکو پچاس لاکھ روپے نقدی اور گاڑی میں موجود رائفل چھین کر فرار ہو گئے تاہم مقتول کی نعش کو ضروری کاروائی اور مضروب کو تشویشناک حالت میں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے دوسری جانب تھانہ صدر کامونکی پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں