گوجرانوالہ۔سی پی او گوجرانوالہ کی بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پرپولیس افسران، جوانوں کو مبارکباد

بدھ ستمبر 23:07

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعو د نے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران اور جوانوں بشمول ضلعی پولیس ، الیٹ فورس، ڈولفن ، وائرلیس سٹاف ، کنٹرول روم سٹاف اور منسٹریل سٹاف کو شاباش دی۔علاوہ ازیں اُنہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا پیغام بھی سنایا ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پر امن طریقے سے گزر جانے کے بعدپولیس لائن میں پولیس افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں ہماری پوری پولیس فورس نے کوشش کی کہ تمام مجالس اور جلوسوںکو بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کر سکے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم اس میں کامیا ب رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر ہمارے افسران اور جوانوں نے دن رات مسلسل اپنی راحت اور جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی سیکورٹی کے لئے ڈیوٹی پر موجود رہے، تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگور واقع پیش نہ ہونے پائے،جبکہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر آپ سب مبارکباد کے حق دار ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ وہ عشرہ محرم الحرام پر ضلع بھرکے شہریوں، تمام مکاتب فکر کے علما ء اور تمام متعلقہ اداروں جنہوں نے بھر پور تعاون کیا سب کے بھی شکر گزار ہیں اس موقع پر سیاسی،سماجی ،اورکاروباری حلقو ں نے بھی گوجرانوالہ پولیس کو عشرہ محرم الحرام میںبہترین سیکورٹی فراہم کر نے پر خراج تحسین پیش کیا سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوںکو انعامات و تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments