گوجرانوالہ۔پاکستانی قوم اور عالمی ضمیر کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک ہیں،ایس اے حمید ایڈووکیٹ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور عالمی ضمیر کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہیںاور وہ دن دور نہیں کشمیر کے شہیدوں کا لہو رنگ لائے گااور کشمیر آزاد ہوگا۔

۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے کشمیر کے ستر سالہ سردخانے کی نذر منصوبے کو دنیا بھر میں زندہ کر کے اُن کی آزادی کیلئے سنگ میل کی بنیادرکھ دی ہے اِس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ بھارت کو عالمی فورمزپر نہ صرف شرمندگی کا سامنا ہے بلکہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنرنے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ کرفیو اور کشمیریوں کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر ایک تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کر کے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گاکہ آج تک کسی بھی حکومت یا سربراہ نے اس بھرپور انداز میں وزیر اعظم کی طرح کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں