گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش معمہ بن گئی، مقدمہ درج

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:43

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش معمہ بن گئی۔ پولیس نے گوجرانوالہ کے نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تاہم یہ خودکشی تھی یا قتل اس حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

نرس کی والدہ نے ہسپتال انتظامیہ کو قصوروار ٹہراتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے گلے پر پھندے کا کوئی نشان نہیں جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو دکھا دی۔

ادھر گوجرانوالہ پولیس نے نجی ہسپتال سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ نرس کے بھائی راشد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نرس کی اگلے ماہ رخصتی تھی، واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے لیکن حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دیں گے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں