گوجرانوالہ، پولیس کارروائی، دو پتنگ فروش گرفتار

ہفتہ ستمبر 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) تھانہ کھیالی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈائون کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والی دکان پر چھاپا مارا ،جس کے نتیجے میںکثیر مقدار میں تیار پتنگیں وگوٹیں برآمد ہو ئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکھیالی سب انسپکٹر عمران نسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے نتیجے میں کیمیکل ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والے دو ملزمان شاہد عمران اور اسامہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ سو دس چھوٹی بڑی پتنگیں اور پانچ سو سے زائد کیمیکل ڈور کی گوٹیں برآمد کر لیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments