گوجرانوالہ، کشمیر کے معاملے میں پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے، چوہدری یونس انصاری

پیر 16 ستمبر 2019 23:04

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حاجی چوہدری یونس انصاری نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے میں پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے ،کشمیریوں کی مدد کر کے اور انہیں آزادی دلا کر قوم 70سال کے گناہوں کا کفارہ ادا کر سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہاکہ قوم اللہ اور اسکے رسول کے احکامات پر عمل کرنے کی سچی نیت کرے اورکشمیریوں کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے پوری طرح متحد اور تیار ہوجائے ، عوام اور افواج پاکستان کو مل کر کشمیریوں پر ظلم بند کرانا ہوگا ، جنگ ہوئی تو پاکستان کے پاس سپاہی اور گولیاں ختم نہیں ہوں گی اور نہ ہی اور خون دینے والوں کی کوئی کمی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے دنوں میں دنیا کے اندر ایک انتہائی اہم کردار اداکرنے جا رہا ہے، حکومت اور عوام سمیت سب کو اپنی ذمہ داری خلوص نیت سے ادا کرنی چاہئے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں