گوجرانوالہ، اپنے شہر، محلوں اور گھروں کو خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آر پی او

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ اپنے شہر، محلوں اور گھروں کو خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں شہر بھر میں خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے گندگی سے بچاؤ کے عمل کو اپنانا ہوگا، سڑکوں کے کنارے اورگلیوں کے باہر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہر کی خوبصورتی کو ختم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیری بازار گوجرانوالہ میں صفائی کے سلسلہ میں چلائے گئے پروگرام بعنوان -’’آئیے ہمارے ساتھ۔۔۔۔اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ایک پوادا بھی لگایا۔افتتاح کے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ صفائی کو برقرار رکھنا نہ صرف ایمان کا حصہ ہے بلکہ اس سے شہر کو خوبصورت بنانے کا آدھا کام خود بخود حل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کو ہر جگہ پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ پر ہی کوڑا کرکٹ پھینکا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپسی کے تعاون سے کشمیری بازار میں کوڑا کرکٹ کے لیے کوڑا دان لگا دیے ہیں ۔اب شہریوں کا فرض ہے کہ ان کی حفاظت بھی کریں اور کوڑا ان کوڑا دان میں ہی پھینکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عالمگیر سچائی ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے،اور یہ ہزار نعمت صفائی پسندی کی بدولت ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں