گوجرانوالہ، قرآن پاک مسلمانوں کی فکری اور سنت رسول عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، پیرسید عظمت علی شاہ

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف الحاج پیرسید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ قرآن پاک مسلمانوں کی فکری اور سنت رسول عملی راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے،اہل ایمان کو عقائد پر مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام فقیروالی خورد میں سالانہ شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،علامہ ملازم حسین ڈوگر،قاری نجم المصطفے،مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عدیل عارف مہر،قاری سعید احمد ارشد،محمد سلمان اقبال،پروفیسر نذیر احمد چیمہ، اتکاذ احمد تارڑ،حسنین خالد تارڑ،عمران شہزاد تارڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں کفار اور منافقوں کے خلاف جہاد کا حکم ہے جو کفار کو گوارہ نہیں، قرآن و سنت کو رہنماء بنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں،58 اسلامی ممالک کے دو ارب مسلمان متحد ہوکر ناقابل تسخیر قوت بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین نے صبر کی ضرب سے جبر کو پاش پاش کر دیا،جب تک حسینیت کی صدا گونجتی رہے گی تب تک ہر ظلم اور ہر ظالم کے خلاف آواز حق بلند ہوتی رہے گی،کربلا کا میدان ہر ظالم و جابر کیلئے ذلت کا نشان بنا رہے گا،سیدنا امام حسین تاجدار کربلا راہ حق کے سرفروشوں کے امام ہیں،واقعہ کربلا انسانی عمل و کردار کی روشن مثال ہے،امام حسین کی ثابت قدمی حق پرستوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دیتی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں