گوجرانوالہ، تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے، نازیہ مغل

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کی رہنماء نازیہ مغل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے، حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ہیں جن کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، سابقہ دور میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا، خزانے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں ہیں جن کو وہ پورا کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں