گوجرانوالہ، اہل بیت سے محبت سچے مومن کی پہچان ہے، پروفیسر رمضان اویسی

منگل 17 ستمبر 2019 20:57

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) علامہ مولانا پروفیسر رمضان اویسی پرنسپل جامعہ ریاض المدینہ نے کہا ہے کہ اہل بیت سے محبت سچے مومن کی پہچان ہے، آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اہلبیت اطہار کی حیات طیبہ سے درس لیں اور اپنی زندگیوں میں ایک عظیم اسلامی انقلاب پیدا کریں۔ان خیالات انہوں نے انجمن صدیقیہ کے زیر اہتمام جامع مسجد جناح ہسپتال ماڈل ٹائون میں محفل ذکر اہلبیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محفل کی صدارت حافظ محمد اکرام صدیقی نے کی ۔تقریب میں ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت مولانا حافظ محمد رفیق قادری رضوی، سنی تحریک کے ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن،سٹی صدر عطا الرحمن،ناظم اے ٹی آئی اسد عطاری،مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے سٹی صدر حافظ طاہر رضوی،صاحبزادہ حافظ عمر فاروق صدیقی،صدر انجمن تاجران نعمانیہ روڈ چوہدری محمد حفیظ ،حاجی نصیر بٹ،میاں شیراز عزیر ، پاکستان سنی فورس کے سالار صاحبزادہ عدیل عارف مہر، صاحبزادہ نعمان صدیقی،حافظ عثمان صدیقی،راشد مغل،قاری فیصل، سنی تحریک کے میڈیا انچارج محمد آصف مغل،حافظ حماد محمود،میاں محمدعمیر نظامی سمیت ہر مکتبہ فکر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علامہ مولانا پروفیسر رمضان اویسی نے مزید کہا کہ اسوہ رسول ، اسوہ صحابہ و اہلبیت اطہار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے دین متین کی تبلیغ و اشاعت کیلئے اپنے آپ کو قربان کردیا۔ آج اس بات کی اہم ضرورت ہے کہ ہم حق و باطل کی پہچان کریں۔ اہل بیت اطہار خصوصا نواسہ رسول حضرت امام حسین کی حیات طیبہ ہمارے لئے ایک روشن دلیل ہے جنہوں نے دین حق کیلئے اپنا سب کچھ لٹادیا لیکن اس فانی دنیا کی طلب میں کبھی دل نہ لگایا اور نہ دنیاداروں کا ساتھ دیا۔ محفل کے آخر میں مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے اسلام کی سربلندی، کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں