گوجرانوالہ، مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے، قاسم اکرم وڑائچ

منگل 17 ستمبر 2019 20:59

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے ،مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ،اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی خدمت کوترجیح دیتے ہوئے ان کے حقوق کی سیاست کی ہے اور ملک کے غیور عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیا ترقیاتی منصوبوں کا جوسفر ضلع جاری ہے اس میں آنے والے وقت میں مزید تیزی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت، فلاح وبہبود اور انہیں تمام تربنیادی سہولیات کی بلاامتیازوتفریق فراہمی ہی ہماری کاوشوں کا محورہے جس پرعمل کرتے ہوئے پورے پاکستان میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں