گوجرانوالہ، مخلص کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں،رضوان اسلم بٹ

منگل 17 ستمبر 2019 20:59

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) مخلص کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان میں سے ایک فرحان سعید بھٹی ہیں۔ ان کی پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور عوامی ایم پی اے رضوان اسلم بٹ نے فرحان سعید بھٹی کو حلقہ پی پی 54 کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر راہنما عمران اللہ بٹ اور سلمان اسلم بٹ بھی موجود تھے۔ فرحان سعید بھٹی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں