گوجرانوالہ، کشمیری مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کی عظیم قربانیوں سے ہی آزادی کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے، شفقت ندیم گورائیہ

بدھ 18 ستمبر 2019 18:38

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) مرکزی صدر نظریہ پاکستان موومنٹ چوہدری شفقت ندیم گورائیہ نے کہاہے کہ ہم کشمیر کی ان عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنے بیٹوں کو قربان کیا ۔ کشمیری مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کی عظیم قربانیوں سے ہی مقوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان کے ظلم و جبر کے سامنے کشمیری پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں, ان خیالات کا ظہار انہوں نے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے ضلعی صدر حافظ انس ظہیر ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ شفیق الرحمان ،سٹی صدر مولانا حجاج اللہ صمدانی ،ڈاکٹر عبدالحفیظ فاروقی ، حاجی عبد الغفور ، حاجی محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، شملہ معاہدہ کو ختم کر دینا چاہئے، ہمیں جارحانہ سفارتی رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، آج 80لاکھ کشمیریوں پر 10لاکھ بھارتی فوج ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور رہے گا ، اپنے دشمن کو نہ پہچاننے والی قوموں کیلئے اپنی آزادی برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، کشمیری جیسی بہادر قوم اپنے حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے کنٹرول لائن پر بھارت نہتے کشمیریوں پر گولے برستا ہے جو کہ بزدلی کی بدترین مثال ہے مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے کرفیو کا شکار لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں ، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے، کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ایک دن یہ کوششیں رنگ لائیں گی، شہدا کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیریوں کا مقدربنے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں