گوجرانوالہ، انسداد ڈینگی میں سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 ستمبر 2019 18:38

گوجرانوالہ ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)گوجرانوالہ انجم ریاض سیٹھی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی قومی مسئلہ ہے ،موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کے لیے موزوں ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ انڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں میں مزید بہتری لائیں تاکہ کسی بھی صورت اس مو ذی مرض کو دوبارہ سر اُٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے افسران متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنائیںتا کہ ڈینگی آگاہی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر محکمے رجسٹرڈ اینڈرائیڈ موبائل کی مدد سے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے اقدامات تیز کریں اور اپنی روزانہ کی سر گرمیوں کو سی ایم ایس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد اور ضلعی کو آر ڈینیٹر انسداد ڈینگی ڈاکٹر معیز نے اجلاس کو بتایا کہ اگر کو ئی خدا نخواستہ ڈینگی کا شکار ہو جائے تو ایسے مریض کی مکمل تشخیص اور علاج کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال میں ایچ ڈی یو بھی قائم کیا گیا ہے۔

انہو ںنے بتایاکہ محکمہ صحت کا عملہ ہر یونین کونسل میں انسداد ڈینگی کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہا ہے، بروقت تشخیص اور علاج سے مریض جلد اور مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں