گوجرانوالہ، ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کوتعلیم میں آگے آنا ہوگا، حسیب خان

بدھ 18 ستمبر 2019 18:38

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کوتعلیم میں آگے آنا ہوگا۔خواتین آبادی کے لحاظ سے 51 فیصد ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں آگے آرہی ہیں ۔ پڑھی لکھی ماں ہی بچوں کی بہترین پرورش کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسپیئریر گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر کمیونکیشن حسیب خان نے سپیئریر کالجزکے زیر اہتمام المعین مارکی میں منعقدہ کیریئر کونسلنگ سیمینار او ر فیئرول پارٹی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سپیئریر گروپ آف کالجز گوجرانوالہ کے ریجنل ڈائریکٹر سپیرئر کالج پروفیسر محمد سلیم مغل، بزنس ڈویلپمنٹ مینجر سپیئریر یونیورسٹی لاہو رحمزہ سجاد ، وائس پرنسپل فہد نعمان،انچارج گرلز کیمپس میڈم صباء،میڈم صائمہ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

حسیب خان نے مزید کہا کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ماں کی گود درسگاہ بن جائے تو قوم علم کے بام عروج پر پہنچ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی عورت ہی فکر وعمل کی بدولت علم کی روشنی سے جہالت کو مٹانے کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوتی ہے ۔ ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد سلیم مغل نے کہا کہ کیرئیر کونسلنگ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو درست سمت کیرئیر جاری رکھنے اور منزل کے تعین میں مدد دیتی ہے، دیگر ممالک میں اس کی بہت اہمیت ہے اور وہاں سکولوں میں باقائدہ کیرئیر کونسلرز رکھے جاتے ہیں جو بچوں کو ان کے مستقبل حوالے سے گائیڈ کرتے ہیں کیرئیر کونسلنگ نظام تعلیم کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں اس کو اہمیت نہیں دی جاتی ، جس کے باعث بڑی تعداد میں بچے اپنے تعلیمی کیرئیر میں نقصان اٹھاتے ہیں، اگر بچوں کو اپنی پسند اور رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے مضامین کے انتخاب کا حق دیا جائے تو وہ اس فیلڈ میں بڑا نام بنا سکتے ہیں ، لیکن اس کے برخلاف اگر انہیں ان مضامین میں داخلہ کروایا جائے جن میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی تو ان کی ناکامی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیئریر گروپ آف کالجز چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر بدلتے ہوئے رحجانات کو سامنے رکھ کر نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوںسے ہم آہنگ تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے۔اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ریا ض کی زیر نگرانی سپیئریر گروپ آف کالجز ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے شب و روز کوشاں ہے اور اس کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تقریب میں طالبات نے ملی نغمیںخاکے اورٹیبلو بھی پیش کئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں